اشاعتیں

مارچ, 2014 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کہ سید کھری بات کہتا ہے اس زمانے میں۔

تصویر
عظا محمد تبسم سید منور حسن میں ایک ہی خرابی ہے۔ وہ صاف اور کھری بات کہتے ہیں، لگی لپٹی نہیں رکھتے۔وہ زہر ہلاہل کو قند نہیں کہتے تھے،سید صاحب چینلز پر ہوں یا جلسہ یا پریس کانفرینس وہ اخبار میں سرخیاں اور چینلز کی بریکنگ نیوز بن جاتے،انھوں نے دینی جماعتوں کے اتحاد کے نام پر ذاتی سیاست اور مال بٹورنے والے مولانا کو سیاست میں ناک آوٹ ہی نہیں کیا بلکہ ان کی سیاسی ساکھ بھی تمام کردی۔ اب وہ زیرو ہیں۔ فوج سے جماعت اسلامی کے تعلق کو فاصلہ ہی نہیں دیا بلکہ ان سے ڈٹ کر اختلاف بھی کیا۔ان کی سادگی، سچائی،دینداری اور کھرا پن ان کے مخالفین کو ہضم نہیں ہوتا۔ لیکن سارا پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا گواہ ہے کہ سید کے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے، انھوں نے آج اس ذمہ داری اور امانت کا بار بھی سراج الحق کو سونپ دیا۔ جو خود بھی ایک درویش ہے، وہ وزیر رہتے ہوئے بھی عام آدمی کی طرح رہتا ہے، اس کے پاس نہ گارڈ ہیں نہ پولیس کی ہٹو بچو والی گاڑیاں، آج سراج الحق کوآئندہ 5 سال کے لئے نیا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے دامن میں کیسے کیسے ہیرے، جواہر موجود ہیں۔ نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق 7 اپر