اشاعتیں

فروری, 2011 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یہ ذلت کے مارے لوگ

تصویر
                                                                                                                                              عطا محمدتبسم لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فہیم شمشاد کی پچیس سالہ بیوہ نے خودکشی کرلی۔اس کی خودکشی سے قبل کی جانے والی گفتگو میڈیا کے چینل پر نشر ہوئی۔ لیکن اس بے حس قوم میں کوئی ذلزلہ بپا نہیں ہوا۔ پچیس سالہ بیوہ شمائلہ کی خود کشی کا ذمہ دار کون ہے۔ ریمنڈ ڈیوس، امریکہ، صدر زرداری، الطاف حسین، جماعت اسلامی، یا میڈیا ؟ اس کا تعین کون کرے گا۔ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتولین کے ورثا اور اہل خانہ بھی کہ رہے ہیں کہ اگر ریمنڈ ڈیوس کو سزا نہ دی گئی تو تمام اہل خانہ خود کشی کرلیں گے۔ تو کیا ہم خودکشیاں کرنے کے لئے ہی رہ گئے ہیں۔ فہیم کی بیوہ کے قتل کی ذمہ داری میڈیا کو قبول کرنی چاہیئے۔ یہ قاتل میڈیا ہے۔ جو بلا سوچے سمجھے ہر بات کو اسقدر اچھالتا ہے کہ ذہن پرگندہ ہوجاتے ہیں۔ کیا پاکستان میں انصاف ایسا ہی ہے کہ فوری فیصلے ہوجاتے ہیں۔اگر ہم ملکی سطح پر ہونےوالے قتل و غارت کے واقعات کے فیصلے نہیں کرتے