عطا محمد تبسم ہمارے ایک دوست نے ہمیں رائے دی ہے کہ ہم ویٹ کے اشتہار پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انھوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ایڈریس پر اپنا احتجاج ای میل کریںPlease support "SAV Team" to stop this vulgar ad of Veet in educative, respectful & peaceful way. Just write an e-mail to sumera.nizamuddin@reckittbenckiser.com , tauseef.faisal@rb.com as soon as possible & circulate that mail amongst your friends & relative circle to write more & more mails to these two. میڈیا کس قدر خود سر ہوگیا ہے۔ ہم اپنے بچوں کے ساتھ کوئی پروگرام دیکھیں۔ یا تو بچے ایسے کسی ایڈ پر اٹھ کر چلے جاتے ہیں یا ہم ریموٹ سے مدد لیتے ہیں یا پھر خجالت محسوس کرکے رہ جاتے ہیں۔۔ الیکٹرک میڈیا کے اس دور سے قبل اشتہارات کی سنسر کا نظام تھا۔ پی ٹی وی کی پالیسی اس بارے میں سخت تھی۔ ضیاالحق کے دور میں بنی اس پالیسی کو بھی ہم نے طاق پر سجا دیا ہے۔ اب اشتہارات میں بچوں کو جھوٹ بولنا، ساتھیوں کو بے وقوف بنانا، چوری کرنا،بداخلاقی کرنا، بدتمیزی کرنا سکھایا جاتا ہے۔ بچیوں کو ...