اور چوبو۔۔۔ اور ۔۔۔چوبو
.جیو ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں کراچی کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار ریٹائرڈ ائر مارشل شہزاد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کی نمائندہ جماعت تھی اور اس نے لسانی تفریق کو سنبھالا اور دبایاہوا تھا لیکن جماعت کا زور توڑنے کے لیے اس کے مقابلے میں ایم کیو ایم کھڑی کی گئی جس کا خمیازہ آج بھگتا جارہا ہے اور ایم کیو ایم بنانے والے پریشان ہیں۔ میڈیا کے لال بجھکڑوں کو پتہ ہی نہیں کے بابائے کراچی عبد الستار افغانی کے زمانے کا کراچی کتا پرامن تھا۔ شہر میں آپ کہیں بھی چلے جائیں۔آزادی سے برنس روڈ پر نہاری کھائیں یا کھارادر میں حلیم اور آئس کریم کے مزے لوٹیں۔کوئی ڈر اور خوف نہیں تھا۔ضیا الحق کو جماعت اسلامی کراچی سے بیر ہوا تو انہوں نے کونسل توڑی،افغانی کو جیل بھیجا اور راتوں رات ایم کیو ایم کھڑی کردی۔مسلم لیگ والے غوث علی شاہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مہاجر خوش کے کراچی اور حیدرآباد میں اقتدار مل گیا۔ اب کوٹہ سسٹم ختم ہوجائے گا۔ ملازمتیں ملیں گی، مہاجر قوم تسلیم کرلی گئی۔ کیا پتہ تھا کہ آئندہ بیس برس میں اس شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر نہ ختم ہونے والا انسانی خون بہے گا۔ قلم ...