القاعدہ ہو یا الشباب بین الاقوامی ڈراموں کی تخلیق
القاعدہ ہو یا الشباب بین الاقوامی ڈراموں کی تخلیق عموما سی آئی اے کی زیر نگرانی ہوتی ہے۔ عطا محمد تبسم دنیا میں ابھی القاعدہ کی بازگشت ختم نہیں ہوئی ہے کہ اب الشباب کے چرچے ہونے لگے ہیں۔ الشباب ہے کیا؟ ہے بھی یا نہیں ، یا یہ بھی کیسی تخلیق کار کا تیار کیا ہوا ڈرامہ ہے۔ ایسے بین الاقوامی ڈراموں کی تخلیق عموما سی آئی اے کی زیر نگرانی ہوتی ہے۔کینیا کے ویسٹ گیٹ شاپنگ سینٹر اور پشاور میں چرچ میں ہونیوالی دہشت گردی ایک ہی ڈرامے کی کڑی ہو بھی سکتی ہیں۔کینیا کی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر پر حملہ کرنے والوں میں ’ایک برطانوی اور دو سے تین امریکی‘ بھی تھے۔ویسٹ گیٹ شاپنگ سینٹر میں دہشت گردی سے باسٹھ افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوئے ہیں۔پشاور میں اکیاسی جنازے اٹھے، زخمیوں کا شمار ابھی نہیں کیا جاسکتا، جانے کتنے زخموں کی تاب نہ لاکر اس جہاں سے گذر جائیں۔ کینیا ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس محاصرے کے نتیجے میں تریسٹھ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔پی بی ایس نیوز آور کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملہ آوروں کی عمریں 18 یا 19 سال تھی اور وہ مینیوسوٹا اور ایک اور جگہ کے رہائشی تھے۔ برطانوی ح