مسخروں کی حکومت


عطا محمد تبسم



ہم نے بھی کیسے کیسے مسخروں کو حکومت دے دی ہے،جو ایک جوکر کی طرح رنگ برنگی ٹائیاں پہن کر میڈیا کے سامنے بڑھکیں مارتے ہیں،اور ایسی تقریر کرتے ہیں، جو اگر کوئی سرکاری پرٹوکول سے با ہر کرے تو عوام اسے لتر رسید کریں۔لیکن اب ہمارے میڈیا کی مجبوری ہے یا منافقت کے وہ ان لا یعنی فضول باتوں کو بھی شہ سرخیوں میں جگہ دیتا ہے۔ اگر اس ملک میں صحافت میں قابل جوہر ہوتے تو یہ بیانات اور باتیں مراسلوں میں بھی شائع نہ کرتے۔ کل حافظ آباد میں ہمارے وزیر داخلہ نے جو جھک ماری ہے وہ اخبار والوں نے چھاپ کر پھر اپنے دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں،،

وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ توہین قرآن کا مرتکب امریکی پادری ٹیری جونز لقاعدہ اور طالبان کا ایجنٹ ہے،ڈرون حملے پاکستان نہیں بلکہ امریکاکروارہاہے،ان حملوں کو روکنا ہمارے بس میں ہے نہ ہی 66ہزارفٹ کی بلندی پراڑنے والے ڈرون مارگرانے کی ٹیکنالوجی ہے داخلہ نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا امریکی پادری دہشت گرد ہے، اس ناپاک جسارت پر عالم اسلام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے،رحمن ملک نے منور حسن، عمران خان، فل الرحمن، مولانا تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور دیگر مذہبی و سیاسی قائدین سے کہا کہ وہ ہڑتالوں کی بجائے اسلام آباد آئیں میں خود ان کے ساتھ مل کر پادری کے خلاف جلوس کی قیادت کروں گا۔ یو این او اور اٹلی میں پوپ کے سامنے مظاہرہ کروں گا۔ یہ ہر چیز اس طرح پاکستان سے ڈالرز کی طرح باہر لے جاتے ہیں۔ بے نظیر کا قتل بھی اقوام متحد میں لے گئے اور سو جوتے اور پیاز کے مصداق لاکھوں ڈالر بھی گنوائے اور پھر فیصلے اب ملکی عدالتوں ہی کے تحت ہورہے ہیں۔ ان کی لئے ہر چیز کو ذمہ دار طالبان اور القا عدہ ہیں۔ اب جب امریکہ بھی طالبان اور القاعدہ سے پلٹ رہا ہے اور طالبان سے مذاکرات کررہا ہے تو انھیں توہین قران کرنے والے معلون پادری بھی القاعدہ اور طالبان نظر آرہے ہیں۔ پاکستان عوام کب تک ان مسخروں کے ان لطائف کو برداشت کرتے رہیں گے۔ اٹھو پاکستان ۔۔۔۔۔۔ مسخروں سے نجات حاصل کرو

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ایک اور چراغ گل ہوا

برظانوی صحافی ایوان ریڈلی اب دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لئے سرگرداں ہیں۔